اسلام آباد(آئی این پی)تحریک انصاف نے توہین مذہب قوانین کے غلط استعمال اور جعلی مقدمات بنانے کا معاملہ عالمی سطح پر اٹھانے کا فیصلہ کرلیا۔سابق وفاقی وزیرانسانی حقوق شیریں مزاری اس سلسلے میں اقوام متحدہ کے نمائندہ خصوصی کوخط لکھیں گی۔ یو این نمائندہ خصوصی انسانی حقوق کو تحقیقات کی درخواست کی جائے گی۔اس سے قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ عمران خان ہی وہ تنہا مسلم رہنما ہیں جس میں اسلاموفوبیا پر مغرب سے ٹکر لینے کی ہمت تھی۔ اقوام متحدہ سے اسلاموفوبیا کیخلاف 15 مارچ کو عالمی دن کے طور پر منوایا ۔