No one including the Prime Minister remembered me, Dr. Qadeer's letter to the Chief Minister of Sindh came to light پاکستان نیوز
casa / Messaggio dettagli
aggiunto:
oct 11, 2021
posizione:
Islamabad
Visualizzazioni:
100202
rating:
Dettagli
وزیرِاعظم سمیت کسی کو میری یاد تک نہیں آئی ڈاکٹر قدیر کا علالت کے دوران شکوہ ڈاکٹر قدیر،کا وزیراعلیٰ سندھ کو لکھا خط منظر عام پر آ گیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر قدیر خان نے اپنے خط میں وزیراعلیٰ سندھ کو کہا کہ آپ کے علاوہ وزیرِ اعظم اور دیگر صوبوں کے وزرائے اعلیٰ کو میری یاد تک نہ آئی۔
نجی ٹی وی کے مطابق ایٹمی پروگرام کے خالق محسن پاکستان ڈاکٹرعبدالقدیر خان کا وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو لکھا خط منظرِ عام پر آگیا ہے، جس میں انہوں نے وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے بھیجے گئے گلدستے کا شکریہ ادا کیا۔ڈاکٹرعبدالقدیر نے لکھا کہ میں اب پہلے سے بہت بہتر محسوس کررہا ہوں، میں شکر گزار ہوں کہ میرے صوبے کے وزیراعلیٰ نے مجھے مشکل وقت میں یاد رکھا، وزیراعلیٰ سندھ کے علاوہ وزیرِ اعظم اور دیگر صوبوں کے وزرائے اعلیٰ کو میری یاد تک نہ آئی۔
واضح رہے کہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ڈاکٹر عبدالقدیر کو گلدستہ بھیجا تھا جس میں ان کی صحت یابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا تھا، جب کہ ڈآکٹر عبدالقدیر خان کی جانب سے وزیراعلیٰ سندھ کو جوابی خط 4 اکتوبر کو اسلام آباد سے لکھا گیا۔دوسری جانب ڈاکٹرعبدالقدیرخان کواسلام آباد کے ایچ 8 قبرستان میں پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردخاک کردیا گیا ، جسد خاکی کی تدفین سے قبل گارڈ آف آنرز پیش کیا گیا، مسلح افواج و پولیس کے دستوں نے سلامی پیش کی۔
اس سے قبل ڈاکٹر عبدالقدیرخان کی خواہش کے مطابق ان کی نماز جنازہ اسلام آباد کی فیصل مسجد میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ پروفیسر ڈاکٹر محمد الغزالی نے پڑھائی ، ڈاکٹر عبدالقدیر کی نماز جنازہ کے موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے تھے، نماز جنازہ کے دوران بارش بھی ہوتی رہی۔ نمازِ جنازہ میں قائم مقام صدر سینیٹر صادق سنجرانی اور وفاقی وزراء سمیت سیاسی و عسکری قیادت نے بھی شرکت کی۔
وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسدعمر نے نماز جنازہ کے حوالے سے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ تیز بارش میں فیصل مسجد اور باہر سڑکوں پر لاتعداد لوگوں کو ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے جنازے میں شرکت کے لئے آتے دیکھ کر پتہ چل رہا ہے کہ یہ قوم اپنے محسنوں کو فراموش نہیں کرتی۔ مسجد سے واپسی پر کم سے کم ایک میل تک لوگ مسجد کی طرف جاتے نظر آ رہے تھے جو رش کی وجہ سے وقت پر نہیں پہنچ سکے۔
Islamabad, Pakistan, Islamabad, Islamabad , Pakistan
Posizione sulla mappa
arrivarci
Muhammad Uzair
Islamabad, Pakistan, Islamabad, Islamabad , Pakistan
uzairuzair521@gmail.com
Invia e-mail a utente


review_alert
recent_reviews
Tags
Related Posts
-
Property for sale in multan best location 001
prezzo: ₨ 2,500,000, città: N/A -
Bechon House k back pe boson road k pas House for sale...
prezzo: ₨ 5,000,000, città: N/A -
Property for sale in multan best location 003
prezzo: ₨ 3,600,000, città: N/A -
6 marla Luxury hoyse for sale in multan public school road
prezzo: ₨ 3,000,000, città: N/A -
Property for sale in multan best location code 0077
prezzo: ₨ 2,500,000, città: N/A

