Expression Day is being observed all over the world including Pakistan to show solidarity with Kashmiris. انٹرنیشنل نیوز
বাড়ি / পোস্ট বিস্তারিত
যোগ করা হয়েছে:
aug 05, 2021
অবস্থান:
Layyah
মূল্য:
মূল্য জন্য যোগাযোগ করুন
মতামত:
4908
rating:
বিস্তারিত
اسلام آباد(99نیوز تازہ ترین) ۔05 اگست ۔2021 ) بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کشمیرکی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے اقدام کو 2 برس مکمل ہونے پر ملک بھر میں کشمیروں سے اظہار یکجہتی کے لیے یومِ استحصال منایا جارہا ہے. 5 اگست 2019 کو بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر کو ایک ریاست کے بجائے 2 وفاقی اکائیوں میں تقسیم کیا تھا اور اس کے بعد وادی میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کے لیے غیر مقامی افراد کو زمین خریدنے کی اجازت دی گئی تھی اس کے علاوہ بھارت نے مقبوضہ وادی میں اپنے جابرانہ اقدامات پر کشمیریوں کی جانب سے کسی بھی مزاحمت سے بچنے کے لیے سخت ترین فوجی محاصرہ کیا گیا تھا جو تاحال جاری ہے.
پاکستان میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے منائے جانے والے یومِ استحصال کے موقع پر سرکاری سطح پر متعدد پروگرامز تشکیل دیے گئے ہیں اس سلسلے میں صبح 9 بجے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی اور ملک بھر کی اہم شاہراہوں پر سڑکوں پر رواں ٹریفک روک دیا گیا. وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف حصوں میں گزشتہ برس کی طرح رواں برس بھی واکس اور ریلیوں کا اہتمام کیا گیا جس میں اہم حکومتی شخصیات نے شرکت کی اسلام آباد میں صدر مملکت عارف علوی نے واک کی قیادت کی جس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر داخلہ شیخ رشید، وزیر اطلاعات فواد چوہدری، وزیر توانائی عمر ایوب، وزیر ہوا بازی غلام سرور خان، وزیر ریلوے اعظم سواتی، وزیر قانون فروغ نسیم سمیت دیگر وزرا اور اہم حکومتی شخصیات نے شرکت کی.
اس موقع پر شرکا نے پاکستان اور کشمیر کے پرچم کے اٹھا رکھے تھے اس موقع پر صدر مملکت نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج وہ دن ہے جب مقبوضہ جموں کشمیر کے عوام نے ہڑتال کا اعلان کیا کیوں کہ بھارت نے اپنے ہی آئین میں دفعہ 370 اور 35 اے کے تحت تبدیلیاں کیں انہوں نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ مقبوضہ کشمیر کو تقسیم ہند کے اصولوں پر پاکستان کا حصہ بننا تھا جن کو پامال کیا گیا جس کے نتیجے میں آج تک بھارت نے وہاں ظلم و زیادتی کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے.
صدر پاکستان نے کہا کہ ہمارے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کو پیلیٹ گن سے نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں بڑی تعداد میں لوگ نابینا ہوئے، ہزاروں شہید ہوئے اور یہ زیادتی آج بھی جاری ہے. انہوں نے کہا کہ اقوامِ متحدہ نے کشمیریوں کے حق خود ارادیت کا وعدہ کیا تھا لیکن وقت کے ساتھ ساتھ دنیا خاموش ہونے لگی مگر کشمیری خاموش نہیں ہوسکا جو اپنے بچپن سے ہی ظلم و زیادتی کے خلاف کھڑے ہوجاتے ہیں.
عارف علوی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں جس کثیر تعداد میں بھارتی فوجی موجود ہیں وہ دنیا کی آنکھیں کھولنے کے لیے کافی ہیں انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کو ہمیشہ پر امن دیکھا گیا جہاں میڈیا کو جانے کی آزادی ہے، پاکستان نے سفارتکاروں کو لے جا کر دکھایا کہ لوگ کتنی آزادی سے رہتے ہیں جبکہ مقبوضہ کشمیر میں میڈیا کو رسائی نہیں دی گئی انہوں نے کہا کہ بہانے بہانے سے وہاں کرفیو لگا دیا جاتا ہے لیکن اس کے باوجود لوگ آزادی کا جھنڈا اور آواز اٹھاتے ہیں.
پاکستانی صدر نے کشمیری عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہم آپ کے ساتھ ہیں اور رہیں گے، جب تک کشمیر آزاد نہیں ہوتا پاکستان کا کوئی فرد چین سے نہیں بیٹھے گا صدر مملکت نے کہا کہ بھارت مقبوضہ جموں و کشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کی کوشش کررہا ہے، 30 سے 40 لاکھ غیر کشمیریوں کو وادی کا ڈومیسائل جاری کیا گیا، بھارت اس اقدام کے ذریعے وہاں حالات تبدیل کرنا چاہتا ہے.
انہوں نے کہا کہ بھارت اپنے ملک میں اقلیتوں سے انسانیت سوز سلوک کررہا ہے اور یہی سلوک کشمیریوں سے بھی کررہا ہے انہوں نے بھارت کو خبردار کرتے ہوئے کہاکہ بھارتی سازشوں کے باوجود پاکستان ایک مضبوط ملک بن کر ابھررہا ہے، پاکستان کشمیریوں کو آزادی دلا کررہے گا انہوں نے کہا کہ بھارت آگ سے کھیل رہا ہے، بھارت میں غربت بہت زیادہ ہے پاکستان تحریک انصاف کی موجودہ حکومت نے امن کا پرچار کیا تاہم پاکستان کشمیر میں حالات معمول پر آنے تک بھارت سے مذاکرات نہیں کرے گا جب تک بھارت 5 اگست 2019 کو کئے گئے اقدامات واپس نہیں لیتا اس وقت تک مذاکرات نہیں ہوں گے.
ریلی کے اختتام پر شہدا کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی وزیراعظم عمران خان نے کہا اپنے پیغام میں کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی کے ذریعے خطے کا استحکام تباہ کررہا ہے، کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق ان کا حق ملنے تک آواز بلند کرتا رہوں گا، پاکستان بھرپور طریقے سے کشمیریوں کا مقدمہ لڑتا رہے گا اپنے ٹوئٹر پیغامات میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ آج مقبوضہ کشمیر کے حواے سے 5 اگست 2019 کے بھارت کے یکطرفہ اور غیر قانونی اقدامات کو 2 سال مکمل ہو گئے ہیں.
انہوں نے کہا کہ ان دو سالوں میں دنیا نے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی قابض افواج کا غیر معمولی ظلم و بربریت دیکھ لیا ہے، دنیا کشمیریوں کی شناخت کو تباہ کرنے اور آبادی کے تناسب کو طاقت کے ذریعے بدلنے کی بھارتی کوششوں کو بھی دیکھ رہی ہے وزیر اعظم نے کہا کہ بھارتی حکومت کی طرف سے بھارتی غیرقانونی زیر تسلط جموں کشمیر میں ظلم و بربریت آر ایس ایس کے ہندوتوا نظریے کا تسلسل ہے، آج بھارت اپنے جابرانہ اقدامات اور ریاستی دہشت گردی کے ذریعے خطے کااستحکام تباہ کر رہا ہے جو کہ تمام بین الاقوامی قوانین اور اقدار کی خلاف ورزی ہے.
وزیراعظم نے کہا کہ میں نے عالمی فورمز پر کشمیریوں کی آواز بلند کی ہے اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کاحق ملنے تک آواز بلند کرتارہوں گا اور پاکستان بھرپور طریقے سے کشمیریوں کامقدمہ لڑتا رہے گا. دوسری جانب پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل نے ایک ٹوئٹر پیغام کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ غیر انسانی فوجی محاصرے کا تسلسل، آبادی کے تناسب میں تبدیلیاں لانے کی سازشیں، انسانی حقوق اور عالمی قوانین کی خلاف ورزیاں، بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں انسانیت اور سلامتی سے متعلق بحران کو ہوا دے رہی ہیں جس سے علاقائی سلامتی کو خطرہ لاحق ہے انہوں نے کہاکہ خطے میں پائیدار امن و استحکام کے لیے کشمیر کے مسئلے کا اقوام متحدہ کی قرار دادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق حل ناگزیر ہے.
layyah, Layyah, Punjab , Pakistan
মানচিত্রে অবস্থান
পান গতিপথ
asadali shoukatali
layyah, Layyah, Punjab , Pakistan
asadshoukatawaan@gmail.com
ব্যবহারকারী ইমেইল পাঠান


review_alert
recent_reviews
ট্যাগ্স
সম্পর্কিত পোস্ট
-
Property for sale in multan best location 001
মূল্য: ₨ 2,500,000, শহর: N/A -
Bechon House k back pe boson road k pas House for sale...
মূল্য: ₨ 5,000,000, শহর: N/A -
Property for sale in multan best location 003
মূল্য: ₨ 3,600,000, শহর: N/A -
6 marla Luxury hoyse for sale in multan public school road
মূল্য: ₨ 3,000,000, শহর: N/A -
Property for sale in multan best location code 0077
মূল্য: ₨ 2,500,000, শহর: N/A
