بجلی کاٹنے والا پکٹرا گیا انٹرنیشنل نیوز
বিস্তারিত
نئی دہلی (نمائندہ 99 نیوز )اندھیرے میں گرل فرینڈ سے ملنے کے لیے کئی بار پورے گاؤں کی بجلی کاٹنے والے ’عاشق‘ کو بالآخر گاؤں کے لوگوں نے پکڑ ہی لیا۔صورت حال اس وقت مزید فلمی ہو گئی جب گاؤں والوں نے دونوں کو پولیس کے حوالے کرنے بجائے دونوں کی شادی کرانے کا اعلان کردیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست بہار کے ضلع پورنیہ کے گاؤں گنیش پور کی بجلی اکثر بند ہوجاتی تھی جس پر مقامی لوگ پریشان تھے کیونکہ پورا گاؤں اندھیرے میں ڈوب جاتا۔ایک خاص بات یہ بھی نوٹ کی گئی کہ ہر شام کو ہی دو تین گھنٹے کے لیے ایک مخصوص وقت پر بجلی بند ہوجاتی تھی جبکہ قریبی علاقے کی بجلی بحال رہتی۔معاملے میں الیکٹریشن کے ملوث ہونے کا شک گزرنے پر گاؤں والوں نے معاملے کی تہہ تک پہنچنے کا منصوبہ بنایا جو کافی فلمی سا لگتا ہے۔طے پایا کہ بجلی جاتے ہی باہر نکل کر دیکھا جائے اور کوئی مشکوک شخص نظر آئے تو اسے پکڑلیا جائے۔منصوبے کے مطابق بجلی گئی تو کچھ لوگ باہر نکلے جنہیں ایک شخص سرکاری اسکول میں داخل ہوتا دکھائی دیا وہ چپکے سے پیچھے گئے تو حیران رہ گئے۔ اسکول کے اندر داخل ہونے والا شخص الیکٹریشن تھا جبکہ وہاں اس کی گرل فرینڈ بھی موجود تھی۔اس شخص کو پکڑ کر پورے گاؤں میں پھرایا گیا۔انہوں نے بجلی کاٹنے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ اس کا مقصد یہ تھا کہ وہ اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر اپنی گرل فرینڈ سے ملے اور جب بھی وہ ایسا کرتا، بجلی بند کردیتا۔
মানচিত্রে অবস্থান
পান গতিপথ
asadali shoukatali
ব্যবহারকারী ইমেইল পাঠান


recent_reviews
সম্পর্কিত পোস্ট
-
Property for sale in multan best location 001
মূল্য: ₨ 2,500,000, শহর: N/A -
Bechon House k back pe boson road k pas House for sale...
মূল্য: ₨ 5,000,000, শহর: N/A -
Property for sale in multan best location 003
মূল্য: ₨ 3,600,000, শহর: N/A -
6 marla Luxury hoyse for sale in multan public school road
মূল্য: ₨ 3,000,000, শহর: N/A -
Property for sale in multan best location code 0077
মূল্য: ₨ 2,500,000, শহর: N/A
