گوجرانوالہ حادثہ 12 جاں بحق پاکستان نیوز
Detalhes
گوجرانوالہ،حافظ آباد،فیصل آباد، لاہور (نمائندہ نمائندہ99 نیوز گوجرانوالہ ) حافظ آباد روڈ پر تھانہ کوٹ لدھا کے قریب ڈمپر اور دو مسافر وینوں میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں خواتین سمیت 12 مسافر جاں بحق جبکہ 8 شدید زخمی ہوگئے، جنہیں تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا۔ یہ خوفناک ٹریفک حادثہ کوٹ لدھا تھانہ کے قریب پیش آیا، اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش میں سامنے آیا ہے کہ ڈمپر کا ڈرائیور اوور سپیڈ تھا اور تیز رفتاری کے باعث گاڑی پر قابو نہ رکھ سکا اور حافظ آباد کی طرف سے گوجرانوالہ جانے والی دو مسافر وینوں کو کچل دیا،ڈرائیور اور ڈمپر کو حراست میں لے لیا گیا ہے، دونوں مسافر وینوں میں کل 20 افراد سوار تھے۔ دوسری جانب پولیس نے حادثے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔وزیراعظم شہبازشریف اور وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز نے نے گوجرانوالہ میں ٹریفک حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا ہے ۔وزیراعظم نے کہا کہ اللہ تعالی مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام ، اہل خانہ کو صبرجمیل دے۔ فیصل آبادکے نواحی علاقہ ڈجکوٹ جالندھر روڈکے قریب تیز رفتار ڈمپر اور موٹر سائیکل رکشہ میں زوردار تصادم ہوگیا جس کے نتیجہ میں 5 افرادموقع پر ہی جاں بحق جبکہ تین زخمی ہوگئے۔المناک حادثہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس انتظامیہ اور ریسکیو1122 کی امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچیں اور امدادی کارروائیاں شروع کردیں۔ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ اس قدر شدید تھا کہ5 افرادنے موقع پر ہی دم توڑ دیاجبکہ تین افرادزخمی بھی ہوئے ہیں تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جاں بحق و زخمی ہونیوالوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے حادثہ میں انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ڈویژنل کمشنر سے رپورٹ طلب کرلی اور آر پی او کو حادثہ کے ذمہ دار ڈرائیور کے خالف قانون کے مطابق کاروائی کا حکم دیا ۔مرنیوالوں میں ماہ نور ،ایمان فاطمہ اور متین کے علاوہ رقیہ بی بی اور چک 202 رب کا علی فاروق شامل ہیں، پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے آئل ٹینکر ڈرائیور عبدالستار سکنہ فیکٹری ایریا کو حراست میں لے کر قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔
Mapa
Como chegar
asadali shoukatali
Enviar e-mail para o usuário


recent_reviews
etiquetas
Posts relacionados
-
Property for sale in multan best location 001
preço: ₨ 2,500,000, cidade: N/A -
Bechon House k back pe boson road k pas House for sale...
preço: ₨ 5,000,000, cidade: N/A -
Property for sale in multan best location 003
preço: ₨ 3,600,000, cidade: N/A -
6 marla Luxury hoyse for sale in multan public school road
preço: ₨ 3,000,000, cidade: N/A -
Property for sale in multan best location code 0077
preço: ₨ 2,500,000, cidade: N/A
